24 اگست ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کی شب ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نیملک کی سیاسی صورت حال سمیت دیگراہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر اوروزیراعظم کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں متوقع ہے،جس می اہم وفاقی وزراء بھی شریک ہونگے اور حکومتی معاملات پر صدر اور وزیراعظم کو بریفنگ دینگے۔