24 اگست ، 2012
کراچی … سندھ کے سابق وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ سونامی اور شیر کی لڑائی میں تیر آگے نکل جائے گا انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، بلدیاتی انتخابات عام الیکشن کے بعد ہونا چاہئیں۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے کے باوجود امن و امان بہتر نہ ہونے پر تشویش ہے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن عام انتخابات کے بعد ہونا چاہئیں، انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔