24 اگست ، 2012
سوات … جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ایک سال کی تو کیا ایک دن کی بھی توسیع نہیں دیں گے۔ سوات کے شہر مینگورہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ حکمران ملکی اداروں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں اس لئے انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں اور ان کے ورثاء جب اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر تے ہیں تو اگلے دن لاپتہ افراد کی لاشیں ملتی ہیں۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مجلس عمل سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔