24 اگست ، 2012
کراچی …گزشتہ روز کراچی واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاوٴنزاور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر 36 انچ قطر کی لائن پھٹنے کے باعث کراچی کو آج تقریبا 5 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان افتخار خان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاوٴنز اور اولڈ گھارو پمپنگ اسٹیشن کی 36 انچ قطر کی مین لائن کو نقصان کے باعث آج کراچی کو 5 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر ، شارع فیصل، کارساز اور دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثررہی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پمپنگ اسٹیشنز پر بجلیکی فراہمی بلاتعطل جاری رہی اور اب پانی کی فراہمی میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے۔ تاہم گھارو پمپنگ اسٹیشن پر لائن کی مرمت کا کام اب بھی جاری ہے، کوشش ہے کے اسے جلد مکمل کر لیا جائے۔