24 اگست ، 2012
پشاور…دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 48 ہزار 3سو کیوسک جبکہ ورسک کے مقام پر 32 ہزار کیوسک رکارڈ کیاگیا ہے۔ جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 14 ہزار 453 کیوسک ہے۔ دریائے خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر پانی کا بہاو 24 ہزار 173 کیوسک رکارڈ کیاگیا ہے اس مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔