پاکستان
24 اگست ، 2012

لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، بچہ ہلاک ،رکشہ ڈرائیور زخمی

لاہور…لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ سوار 13 سالہ بچہ ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گوجرپورہ کے رہائشی شفیق کا 13 سالہ بیٹا اسد محلے دار رکشہ ڈرائیور صابر کے ہمراہ لاری اڈہ جا رہا تھا ،،،راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ ڈرائیور سے جھگڑا ہو نے پر فائرنگ کر دی جس سے اسدہلاک جبکہ ڈرائیور صابر زخمی ہو گیا،، اسد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔پولیس نے مقتول کے والد شفیق کی دخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید خبریں :