پاکستان
24 اگست ، 2012

لاہور:مغوی تاجر کی بازیابی کیلیے چھاپہ،ایک اغواکار ہلاک

لاہور…لاہور میں مغوی تاجر کی بازیابی کیلیے سی آئی اے پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغواکار مارا گیا ،گرفتار ملزم نے تاجر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق مغل پورہ کے تاجر وقار بشیر کو 50 لاکھ تاوان کے لئے اغوا کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی فائرنگ کر دی ،جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم شہباز مارا گیا جبکہ ا س کے ساتھی اعظم کوگرفتار کر لیا گیا،ملزم نے تفتیش کے دوران مغوی وقار بشیر کو فیصل آباد میں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

مزید خبریں :