Time 06 فروری ، 2020
پاکستان

چیونگم چبانے پر ملزم کی ضمانت کیوں مسترد کی؟ جج نے جواب جمع کرادیا

درخواست مسترد کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ اس سے دیگر افراد کو بھی نصیحت ہو،ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے چیونگم چبانے پر ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد عدنان نے کمرہ عدالت میں چیونگم چبانے پر ملزم یاسر عرفات کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وضاحت طلب کی تھی۔

اب  جج نے ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں چیونگم چبانا عدالت کے وقار کی تضحیک ہے اور یہ پولیس کے حوصلے پست کرتی ہے۔ 

ایڈیشنل سیشن جج کے مطابق عدالتی اصول اور طریقوں میں ایسا موجود نہیں ہے کہ کمرہ عدالت میں ملزم کو چیونگم چبانے کی اجازت دی جائے۔

اپنے جواب میں جج کا کہنا ہے کہ  ضمانت قبل ازگرفتاری میں ملزم کو غیرمشروط سرینڈر کرنا ہوتا ہے، 31 جنوری کوپہلی کال پر ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان کا کہنا ہے کہ دوسری کال پر ملزم پیش ہوا تو وہ چیونگم چبا رہا تھا جس وجہ سے عدالتی عمل میں خلل پیدا ہوا، درخواست مسترد کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ اس سے دیگر افراد کو بھی نصیحت ہو۔

مزید خبریں :