پاکستان
Time 10 فروری ، 2020

بیرون ملک روانگی: مریم کی درخواست پر سماعت کیلیے نیا بینچ تشکیل

فائل فوٹو

لاہور: مریم نوازکی بیرون ملک جانےکی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کررہا تھا جس کے سربراہ جسٹس طارق عباسی تھے۔

تاہم گزشتہ ہفتے بینچ تحلیل ہوگیا تھا جس کے بعد معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھیج دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست  پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

عدالت نے مریم نواز کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس پر 2 رکنی بینچ 18فروری کو سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔

وفاقی کابینہ بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ 

مزید خبریں :