25 اگست ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور پر یا نکا چو پڑا کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم " برفی" کے دو نئے گانوں کی وڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔نکھیل پاؤل جارج کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے"آشیاں"کے بولوں پر مبنی گانے میں رنبیر کو فلم کی ہیروئن پریانکا چوپڑاکے ساتھ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔ارِجیت سنگھ کی آواز میں"پھر لے آیا دل" میں رنبیراور فلم کی دوسری ہیروئن الیاناکی شادی شدہ زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے جبکہ دونوں گانوں سمیت پوری فلم کی موسیقی پریتم نے دی ہے۔معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس فلم میں رنبیرکپور گونگے بہرے نوجوان جبکہ پریانکا ایک ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ایکشن،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور منفرد موضوع پر مبنی اس فلم میں انوراگ باسو نے معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی معذوریوں کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔سدھارتھ رائے کپور اور رونی اسکریو والا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 14ستمبرکو عام نمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔