25 اگست ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کی نئی ہارررومانٹک فلم’ راز 3‘کے نئے گانے’خیالوں میں بھی‘کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کوعمران ہاشمی اور ایشا گپتا پر فلمایا گیاہے جس کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر جیت گنگولی نے ترتیب دی ہے۔بالی ووڈ کے نامور ہدایتکاروکرم بھٹ کی اس تھری ڈی فلم میں عمران ہاشمی اور ایشا گپتا کے ساتھ ساتھ بی پاشا باسو اورجیکولین فرنانڈس بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ راز 3،7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔