14 جنوری ، 2012
روم…اٹلی کے سمندری پانیوں میں مسافر بردار بحری جہاز چٹان سے ٹکرایا ۔ حادثے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار ہزار کو بچا لیا گیا۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔Costa Concordia نامی مسافر بردار بحری جہاز بحرہ روم کے گرد سفر پر تھا کہIsola del Giglioکے قریب چٹان سے ٹکرایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڑ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بحری جہاز سے 4 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا ہے۔ جس میں 32 سو مسافر اور ایک ہزار عملے کے ارکان شامل ہیں۔تقریبا 2سے 3 سو افراد اب بھی جہاز پر پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور جان بچانے کے لئے چھلانگ مارنے والے کئی افراد لاپتہ ہیں۔ جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ جہاز روم کے قریب Civitavecchia بندر گاہ سے صفر پر نکلا تھا۔