06 مارچ ، 2025
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی امدادی اداروں کی ادائیگیاں روکنے کے فیصلے پر سُبکی کا سامنا کرنا پڑگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ادائیگیاں روکنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم جاری کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ پانچ چار کی برتری سے سنایا اور واشنگٹن کے ڈسٹرکٹ جج امیر علی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے میں امریکی حکومت کو غیر ملکی امدادی اداروں کے ٹھیکیداروں اور ماضی میں کیے گئے کاموں کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کی فوری ادائیگیوں کا حکم دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ منصوبے ہیں جو یو ایس ایڈ اور وزراتِ خارجہ نے شروع کیے تھے۔