Time 24 فروری ، 2020
پاکستان

یکم رجب المرجب 26 فروری اور شبِ معراج 22 مارچ کو ہوگی

کمیٹی کو پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،فوٹو:فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہِ رجب کا چاند نظرنہیں آیا لہٰذا یکم رجب المرجب بدھ 26 فروری اور  شبِ معراج اتوار 22 مارچ  کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر  کراچی  میں ہوا۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کو پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب المرجب بروز بدھ 26 فروری 2020 کو ہوگی اور شبِ معراج 22 مارچ (اتوار اورپیر کی درمیانی شب) کو ہوگی۔

مزید خبریں :