26 اگست ، 2012
پورٹ اوپرنس … ہیٹی میں طوفان بادوباراں اسحاق کے باعث شدید با رشیں شروع ہو گئی۔ امریکی مرکز موسمیات کی ترجمان جسیکا شاؤر نے بتایا کہ طوفان بادوباراں نے کیریبین نسل کی آبادی اور جنوبی بندرگاہ میامی کے علاقے کو جل تھل کر دیاہے جبکہ تیز جھکڑ مکینوں کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ طوفان دارالحکومت پورٹ اوپرنس کی جانب بڑھ گیا ہے۔