دنیا
26 اگست ، 2012

یمن: القاعدہ کے چھ مشتبہ ارکان گرفتار ،مسجد کا امام بھی شامل

یمن: القاعدہ کے چھ مشتبہ ارکان گرفتار ،مسجد کا امام بھی شامل

عدن… یمنی سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے چھ مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک مسجد کا امام بھی شامل ہے ان کی گرفتاری عدن کے جنوبی شہر سے عمل میں لائی گئی ہے یہ بات ایک سکیورٹی اہلکار نے بتائی ۔ پولیس نے گزشتہ روز طلوع آفتاب کے وقت عدن کے نواحی علاقہ کریتر میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔ اہلکار کے مطابق اس چھاپے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اہلکار نے مزید بتایاکہ بعد ازاں ایک امام مسجد کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ۔دوسرے افراد دارسعد کے نواحی علاقے میں ایک مکان پر چھاپے میں گرفتار کیے گئے ۔ اس اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر یہ تفصیلات بتائیں۔انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر گزشتہ ہفتے القاعدہ کے مشتبہ انتہا پسندوں کے حملے کے بعد جس میں 19 فوجی ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز کو انتہائی چوکنا کردیا گیا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے شہر میں چھ نئی چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں ۔یمن میں القاعدہ شاخ نے گزشتہ سال مرکزی حکومت کے کنٹرول میں کمی سے استفادہ کرلیا  عربوں میں بیداری کی لہر کے نتیجے میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کو فروری میں اقتدار چھوڑنا پڑ گیا ۔ القاعدہ سے وابستہ انتہا پسندوں نے زنجبار  جارہ  شکرا اور جنوبی صوبہ ابیان کے دوسرے شہروں پر قبضہ کرلیا لیکن مئی میں سرکاری فوج نے بھرپور کارروائی کرکے اگلے ہی مہینے ان شہروں کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ۔

مزید خبریں :