پاکستان
26 اگست ، 2012

پڈعیدن:ہزارہ ایکسپریس کا انجن تبدیل کرکے کراچی روانہ کردیا گیا

پڈعیدن:ہزارہ ایکسپریس کا انجن تبدیل کرکے کراچی روانہ کردیا گیا

پڈعیدن…پنجاب سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کا انجن تبدیل کرکے ٹرین کو پڈعیدن سے کراچی روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کو روہڑی سے آنے والا دوسرا نجن لگا کر منزل کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ انجن کی خرابی کے باعث ہزارہ ایکسپریس کے مسافروں نے دو گھنٹے تک ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا۔ مشتعل مسافروں نے احتجاجاً پڈعیدن ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر لاہور سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بھی پڈعیدن ریلوے ٹریک پر روک دیا تھا۔

مزید خبریں :