پاکستان بار کونسل کا 'عورت مارچ 'کی حمایت کا اعلان

— فائل فوٹو

پاکستان بار کونسل نے عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مارچ کے شرکاء کو دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں کئی غیر سرکاری تنظیمیں عورت مارچ کے نام سے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کرتی ہیں جن میں خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔

عورت مارچ کی جہاں حمایت کی جاتی ہے وہیں معاشرے میں موجود ایک طبقہ اس کی مخالفت بھی کرتا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے ایک اعلامیے میں عورت مارچ کی حمایت اور خواتین کے حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ یا پر امن احتجاج بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کے اجتماع جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں، حکومت عورت مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائے۔

مزید خبریں :