03 مارچ ، 2020
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بلوں پر وزراء برس پڑے، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بلز سے متعلق پالیسی امیروں کے لیے بنائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر کابینہ کو بجلی کے بلوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں بجلی کے بلز پر وزراء برس پڑے اور تمام وزراء نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے بیشتر اراکین نے بجلی کی قیمت کے حوالے سے عمر ایوب کی پالیسی پر شدید تنقید کی جب کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تو انہیں کھری کھری سنادیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سےمتعلق پالیسی امیروں کے لیے بنائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارء کی تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عمرایوب خان کو بجلی کے بل کے حوالے سے مؤثر پالیسی بنانےکی ہدایت کردی۔