26 اگست ، 2012
بیجنگ … چین میں سیلاب نے 31 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ایک دن میں 2 بار ریزروائر سے پانی کا اخراج کرنا پڑا۔ چین میں Liujiaxia ریزروائر میں پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی، ایک دن میں 2 بار پا نی کا اخراج کر نا پڑا۔ Liujiaxia ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے ڈائریکٹر کے مطابق اس بار ریزروائر میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے پانی کی سطح 1,727 میٹر بلند ہو گئی جوکہ خطرے کا باعث ہے۔ حکام کے مطابق 100 کیوبک میٹر پانی ایک سیکنڈ میں ڈیٹنگ دریا میں چھوڑ ا جارہا ہے، کیو نکہ اسی رفتار سے ریزروائر میں پانی بڑھ بھی رہا ہے، اس طرح توازن کی صورتحال برقرار رکھی جارہی ہے۔