27 اگست ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہم مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔این آر او عملدارآمد کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کہا کہ عدالت نے شوکاز نوٹس واپس نہیں لیا اوروزیر اعظم نے شوکاز نوٹس واپس لینے کیلئے نہیں کہا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ہم نے کچھ وقت مانگا، جو عدالت نے دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صاحب عدالت میں بڑے وقار سے پیش ہوئے ، ہم نے عدالت کے بہت سے فیصلوں پر عمل کیا ہے۔