27 اگست ، 2012
اسلام آباد…اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم فیصلے مشاورت کے بعد کرتے ہیں،فیصلے کابینہ سے مشاورت کے بعد کیے جاتے ہیں،اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ وزیر اعظم عدالت میں آئے، یہ ان کا تدبر ہے،آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم کو عدالت نہیں بلایا جاسکتا،وزیر اعظم نے عوام کو بتایا کہ وہ اداروں کا احترام کرینگے،آئین پر ہی عمل کرنا ہوتا ہے،امید ہے آئین پر عمل ہوگا،امید ہے افہام و تفہیم سے صورتحال پر عمل ہوجائے گا۔