08 فروری ، 2012
کراچی… ہر مسئلے کا حل احتجاج، فیصل آباد میں گیس کی کمی پر عوام، کوئٹہ تجاوزات آپریشن پر متاثرین، اسلام آباد میں پیپکو کی نجکاری پر ملازمین، لاہور میں اڈا بدلنے پر ٹرانسپورٹرزاور کراچی میں اوور ٹائم نہ ملنے پرفائر فائیٹرزنے احتجاج کیا۔ فیصل آباد چک جھمرہ روڈپر گیس کی کمی کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، سیاسی جماعت کے بینرز پھاڑدئیے ،جگہ جگہ آگ لگادی، پاکستان ایکسپریس کو روک لیا، انجن پر پتھراوٴ بھی کیا۔ کوئٹہ میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اس دوران آپریشن کے خلاف مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا۔ ادھر اسلام آباد میں پیپکو کی نجکاری کے خلاف ملک بھر سے آئے ہوئے احتجاجی ملازمین اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ لاہور میں لاری اڈہ بادامی باغ سے ٹھوکرنیاز بیگ منتقل کئے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ جس سے یادگار چوک میں ٹریفک جام ہو گئی، اور کراچی کے فائر فائٹرز کامطالبہ ہے اوورٹائم جس کے لئے وہ وردیاں اتار کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔