کھیل
27 اگست ، 2012

بھارتی ہاکی ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن

بھارتی ہاکی ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن

لاہور…بھارت کی ہاکی ٹیم اگلے سال پاکستان کادورہ کریگی،سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کی بھی بحالی چاہتے ہیں۔آصف باجوہ کے مطابق پاک بھارت ہاکی سیریز کے سلسلے میں وہ اورقاسم ضیا15ستمبرکوبھارت جائینگے وہیں بھارتی ہاکی ٹیم کے دورے کی تاریخ طے کرینگے،بھارتی ٹیم کے دورے کے بعدپاکستانی ٹیم بھی بھارت جائیگی،جبکہ پاک بھارت سیریزکے معاملات طے ہونے کے بعدحکومت سے این اوسی لیاجائیگا۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں ہر سال ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گی۔

مزید خبریں :