27 اگست ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط ہو گیا ورنہ ترقی کے ثمرات بہتر انداز میں عوام تک پہنچتے،لاہور میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ سابق حکومت نے ہرسیکٹرمیں کرپشن کے قبرستان بنائے ہوئے تھے،پنجاب میں شفافیت اورمیرٹ کے نئے کلچرکے عالمی ادارے بھی معترف ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اچھی طرز حکمرانی کوفروغ دیکرکرپشن اوربدعنوانی کاخاتمہ کیاگیا،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سینے پر میرٹ اورشفافیت کاتمغہ سجائے عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں ۔