پاکستان
27 اگست ، 2012

کراچی بارایسوسی ایشن کو سٹی کورٹ میں خود کش حملے کی دھمکی

کراچی…کراچی بارایسوسی ایشن کو کل سٹی کورٹ میں خود کش حملے کی دھمکی ملی ہے۔دھمکی آمیز خط میں لکھا ہے کہ بم دھماکا تین سول ججز، سات وکلاء اور چھ پراسیکیوٹرز کو نشانہ بنانے کیلئے کیا جائے گا۔ جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسحاق مرزا نامی شخص نے بہادرآباد کراچی کے ایڈریس سے دھمکی آمیز خط بھیجاہے،خط میں 28 اگست صبح نو بجے سے ایک بجے کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عدالتی احاطے ایف بلاک میں خودکش حملے کی دھمکی دی ہے۔ بم دھماکے کے ذریعہ تین سول ججز اور سات وکلاء اور چھ پراسیکیوٹرز کو نشانہ بنانے کا لکھا گیاہے۔کراچی بار کے جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ حکومت سٹی کورٹ کی فول پروف سیکیورٹی بنائے اور خط بھیجنے والے شخص کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :