پاکستان
27 اگست ، 2012

کو ریا کو بھاشا اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

کو ریا کو بھاشا اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد…جنوبی کوریا پاکستان میں پن بجلی اور پانی کے منصوبوں میں سرمایاکاری کرنا چاہتا ہے ،جب کہ پاکستان نے کوریا کو بھاشا اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ہے۔وزارت پانی و بجلی کے اعلامیئے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر برائے قومی بحالی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار سے ملاقات میں کہاکہ جنوبی کوریا کی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں پن بجلی اور پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور مزید کی خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ پاکستان میں پن بجلی کی پیداوار میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے جنوبی کوریا کو 45سو میگاواٹ کے بھاشا اور 969میگاواٹ کے نیلم جہلم منصوبے میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی۔

مزید خبریں :