27 اگست ، 2012
کراچی…سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکا میں قانون کی طرز حکمرانی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔رمزے کلارکنے کہاکہ پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں سے ڈاکٹر عافیہ کو اغواء کیا گیا انکا ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی بھی انکے ساتھ موجود تھیں۔