27 اگست ، 2012
شہدادکوٹ…اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے حسین ہارون نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے سلسلے میں عوام کو امیدواروں سے سابقہ کارکردگی کے متعلق ضرور سوال کرنا چاہئے۔شہدادکوٹ میں سردار عبدالحمید مغیری کی جانب سے دئیے گئے استقبالیے میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے حسین ہارون کا کہنا تھا کہ عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرنا ہو گا اور امیدواروں سے اس کی سابقہ کارکردگی کے متعلق ضرور سوال کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے اس کی وجہ سے ملکی سرمایہ دار ہی ملک چھوڑ کر جا رہا ہے تو ایسی صورتحال میں غیر ملکی سرمایہ دار کس طرح پاکستان آئے گے۔ حسین ہارون نے کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان پیدا ہونے والی صوتحال سے ملک کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔