پاکستان
27 اگست ، 2012

خیرپور میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم،6افراد ہلاک

خیرپور میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم،6افراد ہلاک

خیر پور…خیرپور میں کلہوڑو اور ناریجو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر مسلح تصادم میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی خیرپور عرفان بلوچ کے مطابق واقعہ تھانہ عبدالرحمان انڑ میں پیش آیا ، جہاں کلہوڑو اور ناریجو قبائل میں زرعی اراضی کے تنازعے پر دونوں گروپوں کے مسلح افراد میں مسلح تصادم کے دوران 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید خونریزی روک کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق دونوں قبائل میں کچھ عرصے سے زرعی زمین کا تنازع چل رہا تھا۔

مزید خبریں :