پاکستان
27 اگست ، 2012

تمام جماعتوں کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد ہے،حمزہ شہباز

تمام جماعتوں کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد ہے،حمزہ شہباز

کراچی… مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ عوام جلد انتخابات چاہتے ہیں ، نگراں سیٹ اپ مشکل ہے، لیکن تمام جماعتوں کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیاء کی والدہ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما وٴں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیر قانون سندھ کاان کے والد کومفرور قیدی قراردینے کا بیان افسوسناک ہے،ایاز سومرو کو معلوم ہونا چاہئے کہ میاں شہباز شریف پر آمر کے دور میں مقدمات قائم کئے گئے۔ایک سوال پر حمزہ شہباز نے بتایا کہ گلے شکوے اپنوں سے ہی ہوتے ہیں، ذوالفقار کھوسہ کو منا لیا ہے۔

مزید خبریں :