کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی و تیز بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی میں آج صبح سے ہی موسم ابر آلود تھا جب کہ آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے تھے اور ایسے میں اچانک بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش نے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کے مزاج کو تروتازہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہو گئی ہے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کردیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں :