08 فروری ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزید دو صوبائی محکموں کو اراکین پنجاب اسمبلی کی نگرانی میں دے دیا۔ خواجہ سلمان رفیق صحت اور زعیم حسین قادری کو محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ہفتے 9 صوبائی محکموں کی ذمہ داریاں مختلف صوبائی وزراء اور مشیروں کو سونپ دی تھیں جبکہ آج انہوں نے مزید دو محکمے پنجاب اسمبلی کے ارکان خواجہ سلمان رفیق اور زعیم حسین قادری کے سپرد کر دیئے۔ اس مقصد کے لئے کابینہ میں توسیع نہیں کی گئی بلکہ ارکان کو محکمہ صحت اور ہائر ایجوکیشن کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق کے بھائی ہیں۔