پاکستان
08 فروری ، 2012

پشاور: بڈھ بیر اور متنی میں خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنیوالوں کی تصدیق شروع

پشاور … پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر اور متنی میں خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والوں کی تصدیق کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سجاد خان کے مطابق شر پسندوں کی متاثرین خیبر ایجنسی کی آڑ میں پشاور داخلہ کی اطلاعات پر پولیس نے نواحی علاقہ متنی بالخصوص بڈھ بیر میں داخل ہونے والوں کی چیکنگ شروع کردی ہے جبکہ اہل علاقہ کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ کرایہ پر مکان دینے سے قبل مقامی پولیس کو مطلع کیا جائے۔ ڈی ایس پی سجاد خان کے مطابق بڈھ بیر کے علاقوں ا سکیم چوک، سیفن اور دیگر مقامات پر متاثرین خیبر ایجنسی بڑی تعداد میں مقیم ہیں، جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

مزید خبریں :