28 اگست ، 2012
قندھار…افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش ٹرک بم دھماکے میں 4 شہری ہلاک اور صوبائی پولیس چیف سمیت متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق گزشت شب قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے اور انہیں معمول زخم آئے۔ صوبائی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں 4 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.