08 فروری ، 2012
پشاور … پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار فوڈ انسپکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گرفتار فوڈا نسپکٹر طارق جمیل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ طارق جمیل کو چند روز قبل قومی احتساب بیورو نے ایبٹ آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر سرکاری گندم میں غبن کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل ملزم کو 2 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا تھا