28 اگست ، 2012
اسلام آباد … عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، آئندہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی ساڑھے 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تھی جس میں 10ڈالر اضافہ ہوگیا ہے اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل 116 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔