دنیا
28 اگست ، 2012

شام: دمشق کے قریب کار بم دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 48 زخمی

شام: دمشق کے قریب کار بم دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 48 زخمی

دمشق … شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے، درجنوں زخمی ہیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دمشق کے قریب جنازے کے جلوس کے دوران کار بم دھماکا ہوا، دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 48 افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :