08 فروری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی روک دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکریٹری دفاع خالد نعیم لودھی نے اپنی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو نئے سیکریٹری دفاع کی تعینات سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ ہی کام کرے گا، کوئی نئی تقرری نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میمو اسکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ میں جوابات داخل کرانے کے معاملے پر سیکریٹری دفاع خالد نعیم لودھی کو معطل کردیا تھا۔