پاکستان
29 اگست ، 2012

ہری پور میں آپریشن ، تین افرادزیر حراست ،نامعلوم مقام پر منتقل

ایبٹ آباد…ہری پور میں حساس اداروں نے آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے پنڈ کاکا خیل میں حساس اداروں نے آپریشن کیا اور 3 افراد کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔ ان میں سے دو مقامی افراد عبدالخالق اور عابد آپس میں کزن ہیں اور ان کی ہری پور میں کر یانہ کی دکان ہے۔ تیسرے شخص محمد خان کا تعلق کوہاٹ سے ہے جو مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کا ڈرائیور ہے اور پنڈ کاکا خان میں کرائے کے گھر میں مقیم تھا۔ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ایک جہادی تنظیم سے بتایا جاتاہے اور یہ ماضی میں جہاد کشمیر میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔

مزید خبریں :