29 اگست ، 2012
راولپنڈی… راولپنڈی کے نواحی علاقے ملور ستیاں میں بی اے کی طالبہ سے 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے ملو رستیاں میں 5 ملزمان نے بی اے کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ زیادتی کا شکارہونیوالی طالبہ کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ شام شاپنگ کیلئے بازار گئی جہاں ملزان نے اسے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔