کاروبار
Time 14 اپریل ، 2020

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی

صرافہ بازار بند ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے اور سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ400 روپے ہوچکی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1726 ڈالر ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں صرافہ بازار بھی بند ہیں تاہم عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :