پاکستان
29 اگست ، 2012

جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 18 دہشت گرد ہلاک، 8 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 18 دہشت گرد ہلاک، 8 اہلکار شہید

وانا … پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سارنگ بابا زیارت میں عسکریت پسندوں کیخلاف دو روزہ آپریشن میں 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، آپریشن میں فورسز کے 8 جوان بھی شہید ہوئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سارنگ بابا زیارت کے علاقے میں 2 روز سے جاری سرچ اور کلیئرنس آپریشن میں موٴثر کارروائی کی گئی، اس دوران عسکریت پسندوں کی 7 کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔ آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے۔ اس دوران فورسز کے 8 جوان شہید اور 6 زخمی بھی ہوگئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :