29 اگست ، 2012
اسلام آباد … افغانستان میں متعین اتحادی افواج اور پاک فوج کے سربراہان افغان سرحدی معاملات سے متعلق طے کئے گئے امور پر پیشرفت کا کل جائزہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایلن کی کل پاکستان آمد متوقع ہے۔ ان کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات ہوگی، اس میں پاک افغان سرحدوں سے متعلق حالیہ طے کئے گئے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیاجائے گا۔