پاکستان
29 اگست ، 2012

لاہور: رکشا ڈرائیور خاتون کی لاش پھینکتے ہوئے پکڑا گیا

لاہور: رکشا ڈرائیور خاتون کی لاش پھینکتے ہوئے پکڑا گیا

لاہور … لاہور میں رکشا ڈرائیور خاتون کی لاش پھینکتے ہوئے پکڑا گیا، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ یہ لاش اسے ایک تھانے دار نے ٹھکانے لگانے کیلئے دی تھی۔ بھاٹی پولیس نے ایک رکشے کو معمول کی چیکنگ کیلئے روکا، تلاشی لی تو اس میں سے 60سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کے بازو اور ٹانگ پر زخم کے نشانات تھے۔ پولیس نے رکشا ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو فوری گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تھانے لے جا کر پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا، ملزم کو یہ لاش شاہدرہ چوکی کے تھانیدار رحمت نے ٹھکانے لگانے کیلئے دی تھی، اس کام کے بدلے اسے 120 روپے ملے۔ بھاٹی پولیس نے تھانیدار رحمت، رکشا ڈرائیور اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس اپنے پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے شاہدرہ چوکی پہنچی لیکن وہ فرار ہو چکا تھا۔

مزید خبریں :