دنیا
30 اگست ، 2012

افغانستان میں 5 آسٹریلوی فوجی ہلاک

افغانستان میں 5 آسٹریلوی فوجی ہلاک

سڈنی…افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 5 آسٹریلوی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کے قائم مقام ڈیفنس چیف ایئر مارشل مارک بنسکین نے بتایا کہ پہلا واقعہ ترین کوٹ کے قریب پٹرول بیس میں پیش آیا جب افغان نیشنل آرمی کی وردی میں ملبوس شخص نے خودکارہتھیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 آسٹریلوی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دو فوجی جمعرات کی صبح صوبہ ہلمند میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :