پاکستان
Time 26 اپریل ، 2020

لاک ڈاؤن کے باعث حجاموں نے گھر گھر جا کر بال تراشنا شروع کر دیا

لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کے پیش نظر سندھ میں حجاموں نے گھر گھر جا کر بال تراشنا شروع کر دیا۔

حکومتی امداد کے طویل انتظار سے مایوس  سندھ کے رہائشی حجام اقبال نے اپنے اووزار لے کر رزق کی تلاش میں شہروں سے نکل کر بچوں کے پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیے گوٹھوں اور قصبوں کا رُخ کر لیا اور گھر گھر جا کر بچوں بڑوں کے بال کاٹ کر راشن خریدنے کے لیے اپنا روزگار شروع کر دیا ہے۔

حجام اقبال کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے کاروبار بند ہے حکومت سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی جس کے باعث گھر گھر جاکر کام کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔

اقبال کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مشورے پر کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کا سخت اقدامات کرنا اچھا قدم ہے تاہم بے روزگار دھاڑی دار افراد کے لیے حکومتی امداد کی فراہمی پر بھی فوری عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے تاہم صرف کچھ صنعتوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے جن کے لیے شرائط و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

مزید خبریں :