30 اگست ، 2012
دمشق… شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ حکومت کو باغیوں کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ ایک انٹرویو میں شامی صدر نے کہا ہے کہ شام کی حکومت یہ جنگ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر لڑرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کو اس جنگ کو فیصلہ کن نتیجے پر ختم کرنے کیلئے یقینی طور پر وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن اختتام ابھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک اپنے ملک کیلئے پریشان ہے لیکن باغی کبھی بھی خوف نہیں پھیلا پائیں گے۔ میں شامی عوام سے کہتا ہوں کہ تقدیر آپ کے ہاتھ میں ہے نہ کہ دوسروں کے ہاتھ میں۔انہوں نے شامی حکومت سے منحرف ہونے والے اعلیٰ حکام کے بارے میں کہ ان کا جانا سب سے پہلے حکومت اور عمومی طور پر ملک کی اپنی چھانٹی ہے۔