Time 02 مئی ، 2020
پاکستان

اتوار سے ملک میں گرد کے طوفان اور بارش کا امکان، الرٹ جاری

تمام ادارے ایمرجنسی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں، نیشنل ڈایزسٹر اینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی،فوٹو:فائل

اتوار سے بدھ تک ملک میں گرد کا طوفان اور بارش متوقع ہے جس پر نیشنل ڈایزسٹر  منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اتوار سے بدھ تک ملک کے بیشتر علاقوں، پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں  گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز اور طوفانی بارش ہوسکتی ہے جب کہ بعض علاقوں میں اولے بھی گرسکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور  کمیونیکیشن ایند ورکس کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ایمرجنسی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم اے کو صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔

' کراچی میں  ہیٹ ویو کا خدشہ'

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  5 سے8 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

 گزشتہ 30سال میں مئی میں کراچی کا اوسط درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے،اب تک مئی مہینے میں سب زیادہ درجہ حرارت 9مئی 1938 کو 47.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :