31 اگست ، 2012
دمشق … شام میں حزب اختلاف کے جنگجوؤں نے شمالی صوبے ادلیب میں فوجی اڈوں پر حملے کرکے پانچ ہیلی کاپٹر اور چھ جنگی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگجوؤں سے شمالی صوبے ادلیب میں تفتانز اور ابوالاظہور فوجی ہوائی اڈوں پر حملے کرکے چھ لڑاکا طیاروں اور 5ہیلی کاپٹروں کو تباہ کردیا ہے‘ تاہم جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے کئی باغیوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری سطح پر باغیوں کے ان دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ادھر گزشتہ روز ادلیب‘ حسب‘ حماد اور حمس شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔